دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں ایک جرمنی کی معیشت ہے جو معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار ہوگئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں ایک جرمنی کی معیشت ہے جو کساد بازاری کا شکار ہوگئی ہےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی معیشت میں تیسری سہ ماہی میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جب معیشت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اقتصادی پیداوار میں کمی برآمدات کی وجہ سے ہوئی اور اس کی شرح ماہرین کے اندازوں سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل سن دو ہزار تین کے پہلے حِصّے میں جرمنی کی معیشت میں کمی ہوئی تھی۔ برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ دہائی کے مقابلے میں اس وقت سب سے زیادہ ہے اور یہاں کی سب سے بڑی ٹیلی فون کمپنی بی ٹی اس سال دس ہزار نوکریاں ختم کر رہی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز ڈاؤ جونز انڈیکس کے پانچ فیصد گرنے کے بعد جمعرات کو ایشیا کے حصص بازاروں میں بھی مندی دیکھی گئی۔
آپ کا تبصرہ